جے آئی ٹی پیشی سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کی مریم نواز کو اہم ہدایت

جے آئی ٹی پیشی سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کی مریم نواز کو اہم ہدایت

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف نے تاجکستان روانگی سے قبل اپنی صاحبزادی سے خصوصی ملاقات کی اور جے آئی ٹی پیشی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ تاجکستان روانگی سے قبل پنی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کر کے جے آئی ٹی میں پیشی سے متعلق معاملے پر مشاورت کی  اور ہدایت کی کہ”جے آئی ٹی میں یکساں موقف برقرار رکھنا ہے”۔

یاد رہے وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی پیشی کے لیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ چکی ہیں اور اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔

یاد رہے مریم نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پہلی پیشی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *