مریم نواز کا جے آئی ٹی میں امتحان شروع ہو گیا

مریم نواز کا جے آئی ٹی میں امتحان شروع ہو گیا

اسلام آباد:وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز جے آئی ٹی پیشی کے لیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ چکی ہیں جب کہ کے ہمراہ کیپٹن صفدر،حسن اور حسین نواز موجود ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مریم نواز جے آئی ٹی کی جانب سے سمن جاری ہونے کے بعد جے آئی ٹی پہنچ چکی ہیں جب کہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مریم نواز کی جے آئی ٹی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مریم  نواز کے جے آئی ٹی آمد کے موقع پر سیکیورٹی وزیر اعظم کے پروٹوکول سے بھی زیادہ تھی۔ سینئر صحافی طلعت حسین  کا کہنا ہے کہ  جے آئی ٹی میں پیشی کی صورت میں مریم نواز کو خود کو سیاسی میدان میں منوانے کا ایک بڑا پلیٹ فارم ملا ہے۔

یاد رہے  جے آئی ٹی نے مریم نواز کو 5 جولائی کو پیش ہونے کا سمن جاری کر رکھا تھا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *