چین میں 12 سالہ بچہ مسافر بس چوری کر کے شوق پورا کرتا رہا

چین میں 12 سالہ بچہ مسافر بس چوری کر کے شوق پورا کرتا رہا

گوانگ: چین میں 12 سالہ بچے نے اپنا شوق پورا کرنے کیلئے انتہائی خطرناک راستہ اختیار کرتے ہوئے ایک مسافر بس چرائی اور اسے چلا کر خوب سیرو تفریح کی۔

  پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے  مطابق جنوب مشرقی شہر گوانگ میں 12 سالہ بچے کو شہر کی سڑکوں پر بس دوڑاتے دیکھ کر عوام پریشان ہوگئی جس کی فوری طور پر اطلاع پولیس کو دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق   بچے کو شہر کی سڑکوں پر بس دوڑاتے دیکھنے کی رپورٹ ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کی جبکہ بس کمپنی نے جی پی ایس کا استعمال کرتے ہوئے بس کو ٹریک کیا اور پولیس کی مدد کی جس سے بچے کو پکڑ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچہ 40 منٹ تک مختلف علاقوں میں بس چلاتا رہا اور اس دوران اس نے تقریباً 10 کلو میٹر تک ڈرائیونگ کی۔

رپورٹ کے مطابق  بچے کی جانب سے بس کی ڈرائیونگ کے دوران خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

پولیس نے عمر کم ہونے کے باعث بچے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تاہم پولیس کا کہنا ہےکہ بچے کا ماضی میں بھی چوری کا ریکارڈ موجود ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بچے کی جانب سے بس مالک کی اجازت کے بغیر اسے چلانے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے تاہم بچے کی اس حرکت کو اس کا بس چلانے کا شوق کہا جاسکتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *