شہریار خان نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتان بنانے کا اعلان کر دیا

شہریار خان نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتان بنانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں قومی ٹیم کے اعزاز میں منقعدہ تقریب کے دوران پی سی بی چئیرمین شہریار خان نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتان بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

شہریا ر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی جیت سے ساری قوم خوش ہو گئی ہے اور جیت کے بعد بہت سی ٹیمیں ہم سے کھیلنا چاہتی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ بھارتی ٹیم ہم سے ڈرتی ہے اور سیریز نہیں کھیلنا چاہتی۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کو چیلنج کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور ہم سے کھیلیں۔

یاد رہے وزیر اعظم ہاؤس میں قومی ٹیم کے اعزاز میں منقعد کیے گئے استقبالیے میں شہریار خان نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کپتان بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے قبل سابق کپتان مصباح الحق ٹیسٹ کپتانی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *