متنبہ کر رہا ہوں کہ کل آپ بھی انہیں عدالتوں میں کھڑے ہوں گے،حسین نواز

متنبہ کر رہا ہوں کہ کل آپ بھی انہیں عدالتوں میں کھڑے ہوں گے،حسین نواز

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ میں اور میرا پورا خاندان جے آئی ٹی سے تعاون کریں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جے آئی ٹی کے سامنے چھٹی پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ جب ثبوت نہیں ہوتا تو کاروائی نہیں کی جا سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی میں دو پیشیوں کے سوالات 6 پیشیوں میں کیے گئے۔ لیکن ان کو اب بھی کچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا یہ سوالات دو پیشیوں میں بھی کیے جا سکتے تھے لیکن ہم جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے احترام میں پیش ہو گئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ برملا کہتا ہوں کہ اگر آپ کے پاس ثبوت ہیں تو ہمارے خلاف کاروائی کریں۔ جب ثبوت کا وجود ہی نہیں ہوگا تو وہ کہاں سے آئے گا۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ سے کھیلنے کی اجازت نہ دی ہے نہ دی جائے گی۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ ہم نے منی لانڈرنگ کی ہی نہیں تو ثبوت کس چیز کا ملے گا،اور یہی سچائی ہے کہ جے آئی ٹی کو کچھ بھی نہیں ملے گا۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کیا معاملات ہوں گے لیکن متنبہ کر رہا ہوں،کل کو آپ بھی ان ہی عدالتوں میں کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خلاف قانون کام کیا تو یہ مت سمجھیں  کہ آپ بچ کر نکل جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے علم میں یہ بات نہیں ہے کہ جے آئی ٹی کے ممبران قطر گئے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *