وزیر اعظم ہاؤس میں چیمپئنز کےا عزاز میں استقبالیہ،کھلاڑیوں کی دلچسپ گفتگو

وزیر اعظم ہاؤس میں چیمپئنز کےا عزاز میں استقبالیہ،کھلاڑیوں کی دلچسپ گفتگو

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف پہلا میچ ہارنے کے بعد کھلاڑی بہت مایوس تھے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں پاکستان ٹیم کے اعزاز میں منقعد کی گئی تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ پہلا میچ ہارنے کے بعد سینئر کھلاڑیوں نے جونئرز کو سہارا دیا۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر نے میٹنگ کال کر کے ہمیں امید دلائی اور ہمت بندھائی۔

سپورٹس تجزیہ نگار ڈاکٹر نعمان نیازی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں 2019 کا ورلڈ کپ بھی کھیلنا چاہتا ہوں لیکن جس طرح مجھ پہ تنقید ہو رہی ہے مجھے نہیں لگتا کھیل سکوں گا۔

تجزیہ نگاروں کی تجاویز پر بات کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کو ہٹانا اور اس کی جگہ نیا لانا کافی آسان ہوتا ہے لیکن اس کے اثرات کافی برے ہوتے ہیں۔

یاد رہے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاکستان ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا ہے جس کی تقریب وزیر ہاؤس میں جاری ہے۔

تقریب میں وزیر اعظم، سمیت وفاقی وزراء  پی سی بی حکام  اور ٹیم کے کھلاڑی اہلخانہ کے ساتھ شریک ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کھلاڑیوں کو ایک ایک کروڑ روپے کا انعام دیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *