پاکستان 5جی کا تجربہ کرنے والا پہلا ایشیائی ملک

پاکستان 5جی کا تجربہ کرنے والا پہلا ایشیائی ملک

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن انوشہ رحمٰن کا کہنا ہے پاکستان 5 جی ٹیکنالوجی کا تجربہ کرنے والا پہلا ملک بنے گا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ٹیکنالوجی ڈیسک کے انوشہ رحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت 2021 تک 5جی ٹیکنالوبق ج مطی ملک میں متعارف کرانے کی تیاری شروع کرے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دیگر ایشیائی ممالک کے مقابلے میں پاکستانی عوام اس نئی ٹیکنالوجی کو سب سے پہلے استعمال کرسکیں گے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق 4 جی اسپیکٹرم لائسنس بولی لگانے والے کی جانب سے 10 فیصد پیشگی ٹیکس حاصل کرنے کے بعد 295 ملین ڈالر میں فروخت ہوا تھا جبکہ نیلامی کی 330 ملین ڈالر کی کل مالیت قومی خزانے میں جمع کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چار سال کے دوران میں ملک میں براڈ بینڈ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3.7 ملین سے 44 ملین تک جا پہنچی ہے اور 5 جی کی آمد کے بعد ہم تمام صنعتوں کو نئی شکل دینے کے عمل کا آغاز کرسکیں گے۔

انوشہ رحمان نے مزید کہا کہ ہم اپنے شہروں اور قومی انفرااسٹرکچر کو بہتر انداز میں جاری رکھنے کے بارے میں بھی سوچ سکیں گے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *