پاناما جے آئی ٹی کے اراکین قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے دوحہ پہنچ گئے

پاناما جے آئی ٹی کے اراکین قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے دوحہ پہنچ گئے

اسلام آباد/دوحہ:پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے دو اراکین قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے دوحہ پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی کی پیشی کے موقع پر جے آئی ٹی کے دو اراکین غیر  حاضر تھے جن کے بارے میں خبر سامنے آئی ہے کہ وہ قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے دوحہ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے اپنے اراکین کے قطر جانے کو راز رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ممبران قطری شہزادے سے خط سے متعلق سوالات کریں گے۔

معروف صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ قطری حکومت سپریم کورٹ میں پیش کیے گئے خط سے لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل نون لیگ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کروائے بغیر جے آئی ٹی کی تحقیقات نامکمل ہوں گی جس پر شدید تحفظات کا اظہار کریں گے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *