اسامہ بن لادن زندہ ہے اور پر تعیش زندگی گزار رہا ہے،اسنوڈن کا انکشاف

اسامہ بن لادن زندہ ہے اور  پر تعیش زندگی گزار رہا ہے،اسنوڈن کا انکشاف

ماسکو: امریکاکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے منحرف رکن ایڈورڈاسنوڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن زندہ اورخیریت سے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق ایڈورڈ اسنوڈن کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن زندہ ہے اور  جزیرہ بہاماس میں ایک نامعلوم مقام پرہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکومیں روسی اخبار کو انٹرویو میں ایڈورڈاسنوڈن نے کہا کہ امریکی سی آئی اے نے القاعدہ کے سابق رہنماکی موت کاجعلی ڈرامارچایا۔

اسنوڈن نے انکشاف کیا کہ ان کو حاصل ہونے والی کچھ خفیہ معلومات کے مطابق اسامہ اب بھی نہ صرف زندہ ہے بلکہ سی آئی اے کی جانب سے باقاعدہ ادائیگیوں کی وجہ سے شانداراورپرتعیش زندگی گزاررہا ہے۔

یاد رہے 2 مئی 2011 کی رات امریکی افواج کی جانب سے القاعدہ کے اہم مطلوب سربراہ اسامہ بن لادن  کی ایبٹ آباد میں رہائش گاہ پر حملہ کر کے انہیں ہلاک کیا تھا۔

امریکی فوج کے آپریشن کے بعد حکومت کی جانب سے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا گیا۔ کمیشن نے اس رپورٹ پر ایک سال سے زائد عرصہ تک کام کیا اور رپورٹ کی تیاری میں سیاست دانوں، سیکیورٹی فورسز، خفیہ اداروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ایک سو سے زائد افراد کے بیانات قلمبند کیے گئے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *