پاکستان سے نمٹنا جانتے ہیں،بھارتی وزیر دفاع کی بڑھک

پاکستان سے نمٹنا جانتے ہیں،بھارتی وزیر دفاع کی بڑھک

نئی دہلی:  بھارتی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے بڑھک ماری ہے کہ پاکستان کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے اس بارے میں کسی کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے جس کے باعث بھارتی حکومت اور افواج کافی صبر و تحمل سے کام لے رہی ہیں کہ ہمارا پڑوسی متاثر نہ ہو، مگر اسکا یہ مطلب نہیں کہ بھارت کمزوری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

پاکستان کیساتھ کس طرح نمٹنا ہے یہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں تاہم دوستوں کو بدلا جا سکتا ہے لیکن ہمسایوں کو نہیں، بھارت اسی جذبہ کیساتھ پاکستان کیلئے خیالات رکھتا ہے تاہم ہمارے پڑوسی ملک کو نیکی راس نہیں آتی تو یہ بھارت کا گناہ نہیں۔

بھارتی وزیردفاع نے چین کو گرجنے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں،آج کے دور میں چین اقتصادی اورعسکری طور پرمضبوط ہے مگر اسکا مطلب یہ نہیں کہ بھارت اس سے کمزور ہے، بھارت کے پاس جتنی ٹیکنالوجی اور طاقت ہے، چین اس سے پوری طرح واقف ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *