عمران خان کا چترال کے لیے بڑے تحفے کا اعلان

عمران خان کا چترال کے لیے بڑے تحفے کا اعلان

اسلام آباد/چترال:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان پر آنے والے دنوں میں اللہ کا بڑا کرم ہونے والا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چترال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے فوزیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے کے پی اسمبلی میں چترال کے لوگوں کی بہترین نمائندگی کی۔

چترال میں 59 میگا واٹ بجلی گھر منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں سب سے زیادہ بچے گندہ پانی پینے سے مر جاتے ہیں اور یہ صورتحال ہمارے لیے شرمناک ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی امیر ترین شہر ہے لیکن وہاں صاف پانی میسر نہیں۔ عمران خان کا کہناتھا کہ لاہور میں 60 فیصد لوگوں کو صاف پانی میسر نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر شاہ فرمان کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شاہ فرمان پہلے دو تین سال سوئے رہے لیکن اب جاگ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ فرمان پانی کے منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں جو خوشی کی بات ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کا پانی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دوبڑے مسئلے ہیں،پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی اوربجلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران کمیشن کے لیے کوئلہ اورفرنس آئل کے منصوبوں پرکام کررہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر اپنے وسائل سے بجلی بنائی جائی تو کوئی ڈالر نہیں لینا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کول پاور پراجیکٹ بند کیے۔

عمران خان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ بھاشا ڈیم پر پہلے کام ہوجاتاتو پنجاب کےلوگوں کاگرمی میں برا حال نہ ہوتا۔

شجر کاری مہم سے متعلق بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جتنے ہم درخت لگائیں گے موسم میں گرمی نہیں ہوگی اور سیلاب نہیں آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے درخت زیادہ سے زیادہ لگائے جائیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *