اپنی شادی میں عمران خان کو نہیں بلاؤں گی،میرا نے بڑا اعلان کر دیا

اپنی شادی میں عمران خان کو نہیں بلاؤں گی،میرا نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد:معروف پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی میں عمران خان کو نہیں بلائیں گی بلکہ نواز شریف اور بلاول بھٹو کو بلائیں گی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام انٹرٹینمنٹ ڈیسک کے مطابق اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی میں وزیر اعظم نواز شریف اور بلاول بھٹو کو بلائیں گی اور وہ ضرور آئیں گے۔

اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ میں کسی سرکاری افسر سے نہیں بزنس مین سے ہی شادی کروں گی۔

شادی میں بلائے جانے والے مہمانوں کی فہرست کا زکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شادی میں ریما خان جیسی اداکاراؤں کو بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،باقی شوبز کے تمام لوگوں کو بلائوں گی۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ سرکاری افسر شوہر فیملی کو وقت نہیں دے پاتے ،اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کسی سرکاری افسر سےنہیں بلکہ بزنس مین سے ہی کروں گی۔

ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ ریما مجھ سے دوستی کا دعویٰ کرتی ہیں مگر حقیقت میں وہ ہمیشہ میری راہ میں رکاوٹیں ڈالتی رہی ہیں،اس لیے انہیں شادی پر بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *