شوکت خانم کر حملہ آور ہو کر اسحاق ڈار نئی حد تک گر گئے ہیں،عمران خان

شوکت خانم کر حملہ آور ہو کر اسحاق ڈار نئی حد تک گر گئے ہیں،عمران خان

 اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار شوکت خانم ہسپتال پرحملہ آور ہوکر نئی حد تک گرے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال سالانہ تقریباً5ارب روپے سے مفت علاج کرتا ہے اور  75فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شریفوں کو غریب مریضوں کے مستقبل کی فکر ہی کہاں ۔ خود یہ معمولی سے معائنے کیلئے بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے شوکت خانم پر حملہ آور ہو کر خود کو نئی حد تک گرایا ہے ،اسپتالوں پر تو دشمن بھی حالت جنگ میں حملہ نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور ان کے کماشتے کینسر کا علاج کرنے والے ہسپتال کو نشانہ بناتے ہیں ۔ جب کوئی جرم نہ کیا ہوتوچہرے ہی سے نظر آجاتا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عمران خان نے شوکت خانم کے عطیات سے جوا کھیلا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *