کھلاڑیوں کو انعامی رقم کے خلاف کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ کر لیا

کھلاڑیوں کو انعامی رقم کے خلاف کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ کر لیا

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی ہے جب کہ فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے جو جسٹس عامر فاروق سنائیں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے کیس کی سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوابدیدی فنڈز سے رقم دینا وزیراعظم کا اختیار ہے۔

دلائل دیتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 78 سے87 تک اس معاملے کو واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس کے لیے فنڈز رکھے جاتے ہیں۔

راجہ خالد محمود کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑیوں کیلیے انعام ہے اوراس کا وزیراعظم کو اختیارحاصل ہے۔

یاد رہے چیمپئنز ٹرافی کے فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے وزیر اعظم نے ایک ایک کروڑ روپے کی رقم کا اعلان کیا گیا تھا جسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج وزیر اعظم ہاؤس میں منقعدہ تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وزیر اعظم کھلاڑیوں میں انعامی رقم تقسیم کریں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *