جے آئی ٹی بننے پر خوشی نہیں منائی تھی،لیگی رہنما نے اصل بات بتا دی

جے آئی ٹی بننے پر خوشی نہیں منائی تھی،لیگی رہنما نے اصل بات بتا دی

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جانے چاہیئں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لیگی رہنما آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل پر مٹھائیاں بانٹںے اور خوشیاں منانے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ ہم نے خوشیاں اس لیے منائی کہ نواز شریف کو نااہل قرار نہیں دیا گیا۔ ان لوگوں کو سیاست میں آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن نہیں ہوئے اور کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی کی تشکیل پر خوشیاں منائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی بنانے کے فیصلے پر پانچوں معزز ججوں نے دستخط کیے تھے۔

جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہمارا تو ایک ہی چہرہ ہے لیکن عمران خان کے کئی چہرے ہیں۔

آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ جوغنڈہ گردی ،دھونس،دھاندلی سےاقتدارمیں آناچاہتےہیں انکی خواہشات ملیامیٹ ہوں گی۔

حسین نواز اور مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ٹریفک روٹس کی بندش سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ یہ مجھے نہیں پتا کہ راستے کیوں بند ہیں۔ اس حوالے سے جے آئی ٹی سے ہی پوچھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مئیر اسلام آباد کو کہتا ہوں کہ وہ آپ کو راستوں کی بندش سے متعلق بریف کریں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *