جے آئی ٹی رکن کو قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے قطر بھیجنے کا فیصلہ

جے آئی ٹی رکن کو قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے قطر بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاناما کیس کی مزید تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے رکن 6 جولائی کو قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے قطر جائیں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جے آئی ٹی کے رکن قطری شہزادے حماد بن جاسم کا بیان ریکارڈ کرنے قطر جائیں گے۔

اس سے قبل قطری شہزادے کے سامنے پاکستان آنے،ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کروانے اور جے آئی ٹی کے قطر جانے کے تین آپشنز رکھے گئے تھے جس میں انہوں نے جے آئی ٹو کوقطر آنے اور رہائش گاہ پر بیان ریکارڈ کروانے کی حامی بھری تھی۔

قطری شہزادے کا بیان قلمبند کرنے کے لیے جے آئی ٹی کے ایک رکن کو قطر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے  جو 6 جولائی کو قطر جائیں گے۔

یاد رہے پاناما کیس کی مزید تحقیقات کے لیے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم 10 جولائی سے قبل رپورٹ بنا کر سپریم کورٹ کو پیش کرے گی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *