سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار،سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی

سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار،سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی

لاہور:پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ہونے والی ممکنہ سیریز پاکستان میں ہونے کے امکانات پی سی بی کی جانب سے رد کر دیے گئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ کبھی یقینی طورپرنہیں کہا تھا کہ سری لنکن ٹیم پاکستان آئےگی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان میں میچز کھیلنے کیلیے سری لنکا سے صرف ابتدائی بات ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ سری لنکا کی ساری توجہ متحدہ عرب امارات میں مکمل سیریز کھیلنے پر ہے جس کے بعد امکان ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہی مکمل سیریز کھیلی جائے گی۔

دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے دورے کے لیے منصوبہ بندی جاری ہے اور ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ہو ا تو سری لنکا سے سیریز2ٹیسٹ میچز کی ہو گی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ورلڈالیون کےکامیاب دورےکےبعدہی دوسری ٹیموں سےمذاکرات ہوں گے۔

یاد رہے چند روز قبل خبریں تھی کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی،کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ کرک ٹریکر نے جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ سری لنکن ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *