چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم آج وزیر اعظم سے ملاقات کرے گی

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم آج وزیر اعظم سے ملاقات کرے گی

اسلام آباد:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شاندار فتح اپنے نام کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم آج وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کرے گی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جیتنے والی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں آج وزیر اعظم آفس میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں وزیر اعظم نواز شریف چیمپینز ٹرافی کی فاتح ٹیم سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم قومی ٹیم کو تاریخی فتح پر مبارکباد دیں گے اور کھلاڑیوں میں اعلان کردہ انعامی رقوم بھی تقسیم کریں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے ایک ایک کروڑ کی انعامی رقم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے جس کے بعد عدالت نے رقم دینے سے متعلق ڈپٹی اٹارنی جنرل سے قانونی معاونت طلب کر لی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کی گئی ایک ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم عدالت میں چیلنج کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ بتایا جائے وزیراعظم کس قانون کے تحت رقم کھلاڑیوں کو دے سکتے ہیں اور کتنی رقم دے سکتے ہیں۔

درخواست گزار کا موقف تاھ کہ 22 کروڑ کی خطیر رقم ٹیکس کے پیسے سے کیوں بانٹی جارہی ہے، کھلاڑی کی مراعات 22 گریڈ کے افسر جتنی ہوتی ہیں، کھلاڑی تنخواہ اور دیگر میچ فیس بھی لیتے ہیں گی۔

کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *