آسکر انتظامیہ کا شاہ رخ کو باصلاحیت ماننے سے انکار

آسکر انتظامیہ کا شاہ رخ کو باصلاحیت ماننے سے انکار

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو اکیڈمی ایوارڈ انتظامیہ اور تھریٹیکل موشن پکچرز کی جانب سے آسکر کا دعوت نامہ نہ ملنے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق ہر سال اکیڈمی ایوارڈز انتظامیہ کی جانب سے دنیا بھر کے معروف اسٹارز کو آسکر کی تقریب میں شرکت اور نامزد امیدواروں کو ووٹ کرنے کیلئے دعوت نامہ ارسال کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سال اکیڈمی ایوارڈز آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنس کی جانب سے بالی ووڈ کے نامور اور باصلاحیت اداکاروں امیتابھ بچن،ایشوریارائے،عامر خان ،دپیکا پڈوکون،سلمان خان،پریانکا چوپڑا سمیت عرفان خان  کو بھی آسکر کا ممبر بننے اور تقریب میں شرکت کیلیے دعوت نامے موصول ہوئے ہیں  لیکن بالی ووڈ کے سب سے بڑے اداکار شاہ رخ خان کو کوئی دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا جس پر ان کے مداحوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اکیڈمی ایوارڈز انتظامیہ کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

لوگ اس بات پر حیران ہیں کہ انتظامیہ کی جانب سے تقریباً 774 دعوت نامے بھیجے گئے ہیں جن میں سے ایک میں بھی شاہ رخ خان کا نام نہیں تھا سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث اور کڑی تنقید کے باعث انتظامیہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کو دعوت نامہ نہ بھیجنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعوت نامے صرف ان لوگوں کو بھیجے گئے ہیں جنہوں نے فلمی میدان میں غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہو۔

موشن پکچرز انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان کے بعد بھارت میں  نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ فلم انڈسٹری کو 25 سالوں سے بہترین تفریح فراہم کرنے والے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر میں بے تحاشہ پسند کیا جاتا ہے لہٰذا انہیں اس تقریب کا حصہ نہ بنایا جانا بالکل غلط ہے۔

یادرہے کہ آسکر انتظامیہ کی جانب سے دعوت نامہ موصول نہ ہونے پر فی الحال شاہ رخ خان کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *