عمران خان پر ذاتی حملے،شفقت محمود کا اسحاق ڈار کو کرارا جواب

عمران خان پر ذاتی حملے،شفقت محمود کا اسحاق ڈار کو کرارا جواب

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح سے ایک واویلا مچا ہوا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اب ذاتی حملے شروع کر دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا پاناما پیپزر تحریک انصاف نے بنائے؟

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کیا پاناما پیپرز کے لیے ان کے نام ہم نے دیے۔

اسحاق ڈار کی میڈیا سے بات چیت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ آپ کو سب چیزوں کا حساب دینا ہو گا لیکن یہ حساب تحریک انصاف نہیں ریاست آپ سے لے رہی ہے۔ پی ٹی آئی اور عوام مدعی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی لوٹ مار میں اسحاق ڈار کی معاونت شامل تھی اسحاق ڈار نے نواز شریف کی منی لانڈرنگ میں مدد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ قطری شہزادہ جرح کے لیے تیار نہیں ہے اس کو پتا ہے کہ اگر جرح ہوئی تو اس کے جھوٹ کا پول کھل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار جواب دیں کہ ان کے بیٹوں کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار صاحب آپ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں آپ کے بچے کیسے ارب پتی بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار صاحب آپ شرم کریں۔ آپ کو ایسے بیاں نہیں دینے چاہیئں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *