35 ارب کے سونے کی تلاش میں 7 افراد ہلاک

35 ارب کے سونے کی تلاش میں 7 افراد ہلاک

ویانا: جنگ عظیم دوم میں اپنی زندگی کے آخری ایام میں ایڈولف ہٹلر نے ٹوپلز جھیل میں 35 ارب کی مالیت کا خزانہ دفنایا تھا جس کی تلاش میں اب تک سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق ہٹلر کے خزانے کے بارے میں بہت سے لوگوں نے انکشاف کیا ہے جس کے مطابق ہٹلر نے 35 ارب کا سونا جھیل میں دفنا دیا تھا جسے بعد نکالنے کا موقع نہیں مل سکا۔

رپورٹ کے مطابق یہ سونا آسٹریا میں واقع ٹوپلز جھیل میں دفنایا گیا تھا جس کے تلاش میں اب تک سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہٹلر کے خزانے کے حوالے سے بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نے بہت ساری جیولری اور دیگر قیمتی اشیاء نامعلوم جگہوں پر چھپا دی تھیں مگر 35 ارب مالیت کے سونے کے بارے میں سب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ یہ سونا جھیل میں چھپایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ جھیل جنگل میں واقع ہے جس کی لمبائی 61 میل ہے اس لئے یہاں خزانہ تلاش کرنا بھوسے میں سے سوئی تلاش کرنے کے مترادف ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *