رہائی کے بعد جمشید دستی اور بابر اعوان کی نئی تصویر منظر عام پر آگئی

رہائی کے بعد جمشید دستی اور بابر اعوان کی نئی تصویر منظر عام پر آگئی

سرگودھا:حکومتی کاموں میں مداخلت کے الزام میں  8 جون کوگرفتار کیے گئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی رہائی کے فیصلے کے بعد پہلی تصویر سامنے آگئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمشید دستی کی تازہ تصویر  میں وہ اپنے وکیل اور پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یاد رہے  کار سرکار غیر قانونی اسلحہ اور اشتعال انگیز تقریر پر گرفتار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو آج سرگودھا میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا تو عدالت نے 1لاکھ کے مچلکوں کے عوض انکی ضمانت منظور کر تے ہوئے رہا کرنے کا حکم سنا دیا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *