جھوٹے عمران!تم نہیں سدھرو گے،سعد رفیق کی پی ٹی آئی چئیرمین کو للکار

جھوٹے عمران!تم نہیں سدھرو گے،سعد رفیق کی پی ٹی آئی چئیرمین کو للکار

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران مائنڈ سیٹ جمہوریت اور انصاف کے لبادے میں چھپا عوام دشمن ایجنڈا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان جمہوریت اور عوام دشمن عناصر کے بڑے مہرے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تاریخ کا پہیہ الٹنتے کی سازش ناکام ہو گی،انہوں نے کہا کہ جمہوریت دشمنوں کےگماشتےمختلف لبادےاوڑھ کرگمراہ کررہے ہیں۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی جنگ میں شکست کھا کر فوج اور عدلیہ کو پکارتے ہیں اور وہاں سے گھاس نہ ملے تو بیرون ملک اپنے رشتہ داروں کو پکارتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی قیمت ادا کرنی پڑے سچ قوم کے سامنے لاتے رہیں گے۔ پارسائی کا نقاب اعڑھ کر جمہوریت پر حملہ کرنے والوں کو بت نقاب کرتے رہیں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے عمران!تم نہیں سدھرو گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *