اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون،5 بار تیزاب گردی کاشکار

اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون،5 بار تیزاب گردی کاشکار

لکھنو: انڈیا کے صوبے اترپردیش کے شہر لکھنو میں 35 سالہ خاتون جن کو 2008 میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا پر پانچیوں بار تیزاب پھینک دیا گیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق لکھنو میں وومن ہاسٹل میں مقین 35 سالہ خاتون جن کا نام قانونی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کیا کو 2008 میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس وقت سے اب تک ان پر پانچ بار تیزاب پھینکا جا چکا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون ہاسٹل کے باہر پمپ سے پانی بھر رہی تھیں جن ان پر تیزاب پھینکا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کچھ ماہ قبل ٹرین میں اسی خاتون کو دو نوجوانوں نے زبردستی شراب پلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی گئ تھی۔

پولیس چیف وویک تراپتھی کے مطابق خاتون کی حفاظت کے لئے پولیس چوبیس گھنٹے دیوٹی دے رہی ہے۔

ایک سروے کے مطابق 2015 میں انڈٰیا میں 300 تیزاب گردی کے واقعات رونما ہوئے جس پر سپریم کورٹ نے تیزاب کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *