اسحاق ڈار کی جے آئی ٹی طلبی،وزیر اعظم سے ملنے پہنچ گئے

اسحاق ڈار کی جے آئی ٹی طلبی،وزیر اعظم سے ملنے پہنچ گئے

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی پیشی سے قبل وزیر اعظم ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات کی اور اہم امور سے متعلق بات چیت کی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جے آئی ٹی طلبی کے بعد وزیر اعظم سے ملاقات کی اور پیشی سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم سے جے آئی ٹی کی جانب سے پوچھے جانے والے ممکنہ سوالات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے جے آئی ٹی نے آج سوموار کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو دوپہر تین بجے طلب کیا ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز تیسری مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جن سے 2 گھنٹے سے زائد تفتیش کی گئی۔

جے آئی ٹی نے 5 جولائی کو مریم نواز کی طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *