سب کو جے آئی ٹی طلب کر رہے ہیں،میری 85 سالہ دادی کو بھی بلا لیں،حسن نواز

سب کو جے آئی ٹی طلب کر رہے ہیں،میری 85 سالہ دادی کو بھی بلا لیں،حسن نواز

اسلام آباد:وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نوازکا کہنا  ہے کہ میں نے جے آئی ٹی کے سوالوں کا جواب دے دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےحسن نواز کا کہنا تھا کہ میں نے برطانیہ میں اپنے اثاثوں قرضوں اور ٹیکس ریٹرنز کی تمام دستاویزات جے آئی ٹی کو جمع کروا دی ہیں۔

جے آئی ٹی کے سامنے تیسری پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز کا کہنا تھا کہ میں نے جے آئی ٹی سے سوال کیا کہ میں نے کوئی جرم کیا ہے اور بتا دیں اگر مجھ پر کوئی الزام ہے تو بتا دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے جے آئی ٹی سے سوال کیا کہ کس جرم میں میرے خاندان اور دوستوں کو طلب کیا جا رہا ہے،جے آئی نے سمن جاری کرنے کا جمعہ بازاز لگایا ہوا ہے،کٹ پیسٹ کر کے سمن جاری کیے جا رہے ہیں۔

حسن نواز کا کہنا تھا کہ یہ کیسا کیس ہے جو عدالت سے ختم ہو چکا ہے لیکن تحقیقات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے دستاویزات جمع کروا دی ہیں،برطانیہ میں اتھارٹیز مجھ سے مطمئین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھ سے کہا ہے کہ جب بلاتے ہیں جاؤ،جو کاغذات مانگتے ہیں ان کو دو۔ مجھے آج تیسرے سیشن میں بلایا گیا ہے۔

حسن نواز کا کہنا تھا کہ مجھے بلایا جا رہا ہے،خاندان کے بڑوں کو بلایا جا رہا ہے،چھوٹوں کو بلایا جا رہا ہے اگر چاہیں تو میری 85 سالہ دادی کو بھی بلا لیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *