عمران خان کو وارننگ،اسد عمر وزیر اعظم کے معاون خصوصی پر برس پڑے

عمران خان کو وارننگ،اسد عمر وزیر اعظم کے معاون خصوصی پر برس پڑے

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ آصف کرمانی یہ بتائیں کہ لندن فلیٹس کے لیے پیسہ کہاں سے آیا تھا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کوموصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے  جوڈیشل اکیڈمی کے باہر وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کی میڈیا سے بات چیت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرمانی صاحب حکومت نے خود ہی منی ٹریل میں طارق شفیع کی کہانی ڈالی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرمانی صاحب پوچھ رہے ہیں کہ طارق شفیع کا لندن فلیٹس سے کیا تعلق ہے،اب سمجھ آیا کیا تعلق ہے؟

اسد عمر نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے یہ کرمانی صاحب کس شیر کی بات کر رہے ہیں۔ کہیں یہ وہی شیر تو نہیں جس کا طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر اترا تو انہوں باہر سناٹا تھا؟

اس عمر کا کہنا تھا کہ آصف کرمانی تسلی چاہتےہیں تو’’شیر‘‘کی اسلام آبادلینڈنگ کی وڈیوسوشل میڈیاپردستیاب ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کرمانی صاحب کہہ رہے ہیں کہ جن لوگوں کے نام پاناما میں آئے ہیں وہ کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ اسد عمر نے آصف کرمانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرمانی صاحب ہوش کے ناخن لیں۔ یہ جواب آپ کو دینا ہے اور پاناما کے کرداروں کو آپ نے پکڑنا ہے۔

یاد رہے آج سوموار کو حسن نواز کی جے آئی ٹی میں تیسری پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے طارق شفیع کو کیوں طلب کیا،ان کا لندن فلیٹس سے کیا تعلق ہے۔

آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ پاناما کے 400 سے زائد کردار کھلے عام گھوم رہے ہیں اور انہیں کوئی نہیں پوچھ رہا۔ عمران کان کو للکارتے ہوئے آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی کالیں دیکھ چکے،جس دن شیر نے کال دی اس دن عمران خان جوتے چھوڑ کر بھاگیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *