جمشید دستی کوریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،مصطفیٰ کمال

جمشید دستی کوریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی:پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ کراچی کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جمشید دستی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھے لیکن ہمارے مطالبات پر کان نہیں دھرا گیا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے 16 نکات کے لیے 18 دن تک دھرنا دیا،یمارے مطالبات میں نالوں کی صفائی اور پانی کی فراہمی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کے عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *