موٹو گینگ جے آئی ٹی کو بدنام کر رہا ہے،عمران خان

موٹو گینگ جے آئی ٹی کو بدنام کر رہا ہے،عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نون لیگ  اور موٹو گینگ نے جے آئی ٹی کی تشکیل پر منایا گیا جشن کتنی جلدی بھول گئی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل پر ان لوگوں نے فتح کے نشان بنائے اور مٹھائی تقسیم کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ان سے جے آئی ٹی قابو میں نہیں آرہی تو اسے بدنام کر رہے ہیں۔

یاد رہے وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز آج سوموا ر کو تیسری مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے جے آئی ٹی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ جے آئی ٹی جس مقصد کے لیے بنی اس سے یوٹرن لے لیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *