پاناما پاکستان کے خلاف عالمی سازش ہے،سعد رفیق

پاناما پاکستان کے خلاف عالمی سازش ہے،سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی بولنے سے نہیں روک سکتا ،ہم نہیں بولیں گے تو کون بولے گا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سعد رفیق تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگوں نے پاکستان کو زندہ لوگوں کا قبرستان نہیں بننے دیا۔

وفقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہی چہرے مہرے اور کٹھ پتلیاں جمعوریت کو نقصان پہنچا رہی ہیں،میثاق جمعوریت برسوں کی محنت کے بعد حاصل کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل جو کچھ کہا وہ ایک  کارکن کے جذبات تھے،ہم نے کسی کو گالی دینی ہے نہ بدزبانی کرنی ہے۔

خواجہ صعد رفیق نے کہا کہ کراچی کا امن اور بلوچستان کی خوشیاں لوٹ آئی ہیں جبکہ ہم جب بھی اچھا کام کرتے ہیں ہماری ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں۔

انہوں نے عمران خان کو  بھی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا،کہا کہ پہلے دھرنا آیا پھر دھرنا پلس آیا،دھاندلی ڈرامہ ناکام ہو گیا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لئے غیبی مدد پاناما پیپرز آئے،پاناما کو کسی ملک نے سنجیدہ نہیں لیا سوائے پاکستان کے،مہزب ملکوں میں پاناما پر کچھ نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاناما کا مقصد صرف وزیراعظم کی ذات کو نشانہ بنانا تھا ۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہمارے ازلی دشمن بھارت اور اسرائیل کو پتا ہے کہ اگر سی پیک چل گیا تو پاکستان کو کوئی نہیں روک سکتا۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ نواز شریف کا صرف ایک قصور ہے کہ وہ پاکستان کا سر نہیں جھکنے دیتا،وزیراعظم نے ایٹمی دھماکہ کیا ،پابندیاں لگیں مگر پاکستان بھوکا نہیں مر گیا،،آج جیتا جاگتا پاکستان دنیا کے سامنے ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *