خواتین کرکٹ کپ،پاک بھارت ٹاکرا آج ڈربی میں

خواتین کرکٹ کپ،پاک بھارت ٹاکرا آج ڈربی میں

ڈربی: چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد پاکستان اور بھارت کی وومن کرکٹ ٹیمیں ایک مرتبہ پھرآمنے سامنے ہوں گی،یہ مقابلہ دونوں کے درمیان آج خواتین کرکٹ ورلڈ کپ میں ہوگا جو ان دنوں انگلینڈ میں جاری ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپوٹس ڈیسک کے مطابق پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچ ہارچکی ہےاور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے،جبکہ بھارتی ٹیم دونوں میچ جیت کر دوسرے نمبر پرہے۔

رپورٹ کے مطابق گرین شرٹس کی کپتان ثنا میر کہتی ہیں کہ پریکٹس بھرپور ہے،بھارت کے خلاف ٹیم مختلف روپ میں دکھائی دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم بھارت سے میچ کے لئے پر جوش ہے۔

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میدان ڈربی میں سجے گا جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے میچ شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم اپنے دونوں ابتدائی میچ ہار چکی اور ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *