دلہے کا ڈانس دیکھ کر دلہن کا شادی سے انکار

دلہے کا ڈانس دیکھ کر دلہن کا شادی سے انکار

نئی دہلی: بھارت میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر شادیاں ٹوٹنا معمول بن گیا ہے لیکن اس باردلہا کے ڈانس کرنے پر شادی کے ٹوٹ جانے کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک  کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے شاہ جہان پورمیں ایک دلہے نے اپنی شادی کے دوران اچانک ناگن ڈانس شروع کر دیا،اسے یہ حرکت اتنی مہنگی پڑی کہ دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا۔

نشے میں دھت دلہا جیسے ہی بارات لے کر دلہن کے گھرپہنچا تو اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک کے بیچوں بیچ لوٹتے ہوئے ناگن ڈانس کرنا شروع کر دیا۔

دلہن پریانکا ترپاٹی کو جب یہ سب واقعہ معلوم ہوا تو اسے بہت شرمندگی ہوئی اور اس نے فوری طور پر اپنے والدین سے کہہ دیا کہ وہ ایسے شخص سے کسی صورت شادی نہیں کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق کہ دونوں خاندانوں نے دلہن کی بہت منت سماجت کی کہ وہ شادی سے انکار نہ کرے تاہم دلہن اپنے فیصلے پر قائم رہی،یوں دلہے میاں کی ایک چھوٹی سی غلطی ان کی عمر بھر کا پچھتاوا بن گئی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *