1صفحے پر کئی تصاویر،بچوں کیلئے پریشان کن

1صفحے پر کئی تصاویر،بچوں کیلئے پریشان کن

لندن: بچوں کی کتابیں بت شمار رنگین تصاویر سے مزین ہوتی ہیں،ایک ایک صفحے پر کئی تصاویر دی گئی ہوتی ہیں جن کے ساتھ ہی ان کے متعلق معلومات بھی درج ہوتی ہے،اس سے کم جسامت والی کتاب میں کافی چیزیں سمو دی جاتی ہیں مگر یہ طریقہ زیادہ کارگر نہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈٰیسک کے مطابق یونیورسٹی آف سکسس کی جانب سے کی گئی ایک حالیہ ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں کی کتابوں کے ایک صفحے پر صرف ایک تصویر ہونا سیکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایک ہی صفحے پر بہت ساری تصاویر بچوں کے ذہن پر بوجھ کا سبب بنتی ہیں اور انہیں سیکھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

تحقیق کے سربراہ زوئے فلیک کے مطابق چھوٹے بچوں کو ایک ہی صفحے پر کئی بہت ساری تصاویر کنفیوژ کرتی ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آتا کہ کس تصویر پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورت حال میں تصاویر کے حوالے سے معلومات بچوں کے ننھے دماغ میں گڈ مڈ ہوجاتی ہے اور انہیں ان میں فرق کرنا مشکل لگتا ہے۔

ماہرین نے اس حوالے سے تین سال کے بچوں پر ایک تحقیق کی ہے جس میں انہیں رنگین کہانیوں کی کتابیں دی گئی جن کے ایک ایک صفحے پر کئی تصاویر بنی ہوئی تھیں۔

ریسرچ کے مطبق بچوں کے لئے ان کے متعلق معلومات کو جمع کرنا مشکل ثابت ہوا جبکہ ایک صفحے پر صرف ایک تصویر کے متعلق معلومات جمع کرنا اور اسے یاد رکھنا آسان ثابت ہوا۔

ماہرین کے مطابق ایک صفحے پر صرف ایک تصویر والی کتاب سے بچوں کو الفاظ اور معلومات یاد رکھنا آسان ثابت ہوتا جبکہ ایک صفحے پر کئی تصاویر بچوں کو الجھن میں مبتلا کرتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *