بہو کے ہاتھوں سسر کا شرمناک طریقے سے قتل

بہو کے ہاتھوں سسر کا شرمناک طریقے سے قتل

نئی دلی : میاں بیوی کی لڑائی میں مداخلت کا انجام کتنا خطرناک ہو سکتا ہے اس کا اندازہ بھارت میں ایک معمر سسر کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعے سے کیا جا سکتا ہے،یہ بدقسمت سسر بیٹے اور بہو کی لڑائی ختم کروانے گیا تھا لیکن غصیلی بہو نے شوہر کو چھوڑ کر سسر کو پکڑ لیا اور اس کے جسم کے نازک حصے کو اتنے زور سے دبایا کہ بیچارہ جان سے ہی گزر گیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی میلے میں مرغوں کی لڑائی ہارنے کے بعد آنمہ کھارویہ نامی خاتون اور اس کا شوہر بھیرا آپس میں ہی لڑ پڑے۔

 آنمہ کا سسر گاﺅ کرکیتہ ان کے درمیان صلح صفائی کروانے کے لیے آن پہنچا مگر بیچارے کو معلوم نہیں تھا کہ دونوں اپنے مرغے کی شکست پر نیم پاگل ہوچکے تھے اور ا س پر طرہ یہ کہ دونوں شراب کے نشے میں دھت تھے ۔

رپورٹ کے مطابق لڑائی ختم کرانے کی کوشش ضعیف العمر سسر کو بے حد مہنگی پڑگئی کیونکہ بہو نے شوہر کو چھوڑ کر سسر کو دبوچ لیا اور اس کے جسم کے نازک حصے کو ایسے زور سے دبایا کہ چند منٹ میں ہی بیچارہ تڑپ تڑپ کر موت کے منہ میں چلا گیا۔

سفاک بہو نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیاہے، تاہم اس کا کہناہے کہ یہ سب کچھ اتفاقاً ہوگیا،پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کیخلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *