فور جی اسپیکٹرم لائسنس 29 کروڑ ڈالر میں فروخت

فور جی اسپیکٹرم لائسنس 29 کروڑ ڈالر میں فروخت

اسلام آباد: پاکستان میں چوتھا فور جی اسپیکٹرم لائسنس ساڑھے 29 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیا گیا ہے،جس کے ذریعے پاکستان میں موبائل فون کے کروڑوں صارفین کو فور جی کی سہولت میسر آسکے گی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیرمملکت برائے ٹیلی کام انوشہ رحمان کی موجودگی میں ٹیلی کام حکام اور نجی موبائل فون کمپنی کے درمیان لائسنس کے اجراء کا معاہدہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق فور جی لائسنس کی نیلامی سے قومی خزانے کو ساڑھے 29کروڑ ڈالر کی نان ٹیکس آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

نجی کمپنی نے فور جی اسپیکٹرم لائسنس کی پوری رقم یک مشت ادا کردی ہے اور وہ جولائی سے فور جی کا باقاعدہ آغاز کرسکے گی۔

فورجی لائسنس کے اجراء سے نجی موبائل فون کمپنی کے کروڑوں صارفین کو فائدہ ہوگا اور انہیں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوسکے گی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *