جمشید دستی کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے

جمشید دستی کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آگئے

لاہور:پنجاب حکومت نے گرفتار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انکی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان پر جیل میں کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کے جسم پرکسی قسم کے تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں۔

ذرائع  کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جارہ کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد جمشید دستی ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور انکے دانت میں درد کی تکلیف کا تشدد سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے 5ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ جمشید دستی کو معدے اور مثانے میں تکلیف ہے جس کی تشخیص کیلئے ادویات بھی تجویز کر دی گئی ہیں۔

طبی معائنے میں ان پر تشدد کے آثار نہیں پائے گئے جبکہ بلڈ ٹیسٹ اور ای سی جی بھی معمول کے مطابق ہے۔

یاد رہے دو روز قبل رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے پولیس کی حراست میں ایک بیان دیا تھا جس کے مطابق انہیں دوران حراست شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انہوں نے بتایا کہ انہیں جیل میں کھانا نہیں دیا جا رہا اور ان کے سیل میں بچھو چھوڑے جا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں جمشید دستی نے چیف جسٹس نے خود پر ہونے والے تشدد کا نوٹس لینے کی درخواست کی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *