زرداری کادورہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے جعلی درخت لگوا دیے

زرداری کادورہ سندھ میں پیپلزپارٹی نے جعلی درخت لگوا دیے

نوشہروفیروز: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے جمعرات کو سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں پارٹی کے ایک شمولیتی جلسہ میں شرکت کی تو سندھ حکومت کی انتظامی صلاحیتوں کا نیا شرمناک نمونہ سامنے آیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ کے مطابق سابق صدر رہنے والے آصف زرداری کے دورہ نوشہروفیروز کے موقع پر جعلسازی کی انتہا کرتے ہوئے جعلی درخت لگا دیے گئے۔

جتتی دیر آصف زرداری مقامی سطح پر منعقدہ جلسے میں موجود رہے،سڑکوں پر کھڑے پولیس اہلکاروں کی موجودگی کی وجہ سے یہ جعلی درخت بھی بچے رہے۔ تاہم ان کے جانے سے قبل ہی آوارہ گھومنے والے جانوروں نے چوڑے پتے رکھنے والے درختوں کو دعوت سمجھ کر کھانا شروع کردیا۔

شمولیتی جلسے کے مقام تک آنے والی سڑک پر خصوصی صفائی کرنے کے بعد علاقے کو سرسبز دکھانے کے لئے انتظامیہ نے عارضی سہاروں کے ذریعے پودے اور درختوں کے تنے فٹ پاتھ پر نصب کردیے۔

سابق صدر کے واپس جاتے ہی نصب کردہ جعلی درخت ناصرف ہٹا دیے گئے بلکہ مرجھا جانے والے تنوں اور پتوں کو آوارہ جانور دعوت سمجھ کر اڑاتے رہے۔

شمولیتی جلسے کے شرکاء کے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا جو حسب روایت بدنظمی کا شاہکار بنا اور پیپلزپارٹی ورکرز کھانا لانے والی گاڑی پر ہی ٹوٹ پڑے۔ پھر جس کے ہاتھ جو آیا وہ لے کر سائیڈز پر ہو لیا جب کہ بچ جانے والے منہ دیکھتے رہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہم نے جس ڈگر پر چھوڑا تھا اور جہاں آج ہے وہ دیکھ لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جانور اچھے ہیں ہمارے ہاں انسان بھی اچھے نہیں ہیں۔

اپنی گزشتہ حکومتوں کی بری کارکردگی کی وجہ سے سیاسی منظرنامے میں مشکلات کا شکار پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین کے دورہ کے موقع پر جعلی درختوں کی شرمناک کاوش کو بھی ناقدین نے مسائل میں اضافے سے تعبیر کیا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ میں طویل عرصے سے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت پر بدانتظامی کے علاوہ کرپشن کے بھی متعدد سنگین الزامات لگتے رہے ہیں۔ ان معاملات میں صوبائی وزراء سمیت پارٹی قیادت کے ملوث ہونے کے متعلق رپورٹس وقتا فوقتا سامنے آتی رہی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *