سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی

سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی

لاہور: پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے کے بعد توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ رواں برس کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کی جانب سے پاکستان کے سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کو بتایا گیا کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم رواں برس کے اختتام پر دسمبر یا نومبر میں دورے پر آئے گی۔

آفیشل کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ حکام نے سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے بعد رواں برس ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اپنے دورے کے دوران سری لنکا کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز اور ٹی ٹونٹی مقابلوں میں حصہ لے گی۔ یہ مقابلے لاہور میں منعقد کئے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے دوران لاہور میں ہوئے فائنل کے موقع پر دنیا بھر نے انتظامات کا ناصرف مشاہدہ کیا بلکہ حفاظتی معاملات کو خود پرکھا بھی۔

پی سی بی نمائندے کا کہنا تھا کہ ستمبر میں ورلڈ الیون کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں آسٹریلیا،ویسٹ انڈیز،سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے مایہ ناز سابق کھلاڑی شامل ہوں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *