5 سال تک سوتیلی بیٹی سے تعلقات رکھنے والا گرفتار

5 سال تک سوتیلی بیٹی سے تعلقات رکھنے والا گرفتار

سڈنی: سڈنی پولیس نے ایک 45 سالہ شخص کو اپنی 12 سالہ سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی غرض سے بیوی کو بے ہوشی کی دوا پلانے اور بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 45 سالہ شخص نے کچھ عرصہ قبل ایک خاتون سے شادی کی تھی جس کی پہلے سے ایک بیٹی بھی تھی۔

پولیس کے مطابق اس شخص پر 99 مختلف قسم کے چارج لگائے گئے ہیں اور عدالت میں کیس کی سماعت جاری ہے۔

ملزم صحت جرم سے انکار کر رہا ہے،اس کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کی سوتیلی بیٹی شوہر اور بیوی کی ایکٹنگ کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص کی پہلی شادی ٹوٹنے کا سبب بھی یہی تھا،اس نے  پہلے بھی اپنی سوتیلی بیٹی سے پانچ سال تک میاں بیوی جیسے تعلقات قائم رکھے تھے جبکہ بیوی نے شوہر اور بیٹی کو رنگے ہاتھوں پکڑنے پر شوہر سے طلاق اور پولیس میں شکایت درج کروا دی تھی۔

پولیس نے تلاشی کے دوران مذکورہ شخص سے میموری کارڈ برآمد کیا ہے جس میں ملزم کی اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی 78 ویڈیوز محفوظ ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *