بچی نے آئی جی کو بطوررشوت  گللک پیش کر دیا

بچی نے آئی جی کو بطوررشوت  گللک پیش کر دیا

میرٹھ: انڈیا کے صوبے اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک چھ سالہ بچی نے اپنی ماں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے اپنا گللک پیش کر دیا۔

پاکستان ٹرائب ورلڈ ڈیسک کے مطابق انڈیا کے صوبے اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں چھ سالہ مانوی نے اپنی ماں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئ پولیس کو رشوت کے طور پر اپنا گللک پیش کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق مانوی کی ماں نے سسرالیوں کے مظالم سے تنگ آکر خود کشی کر لی تھی جبکہ پولیس معاملے کی انکوائری کے لئے خاتون کے ماں باپ سے پیسوں کا مطالبہ کر رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مانوی اپنے نانا  شانتی سواروپ کے ساتھ پویس کے اعلی حکام تک پہنچ گئی اور اپنی ماں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے اپنا گللک آئی جی کو پیش کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق مانوی کی ماں سیما کی سنجیو کمار سے شادی ہوئی تھی جبکہ سنجیو اور اس کے گھر والوں کی جانب سے آئے روز تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے سیما نے اپریل میں خودکشی کر لی تھی۔

آئی جی میرٹھ رام کمار نے مانوی کو انصاف دلانے کا یقین دلاتے ہوئے معاملے کی انکوائری جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *