تنہا رہنے کی وجہ اجے دیوگن ہیں،تبو

تنہا رہنے کی وجہ اجے دیوگن ہیں،تبو

ممبئی: بالی وڈ مایہ ناز اداکارہ تبو نے شادی نہ کرنے اور تنہا رہنے کی وجہ اجے دیوگن کو قرار دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق تبو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا وہ اور اجے بہت اچھے دوست ہیں 25 سال ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور ہمارا  کا بچپن ایک ساتھ گزرا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تبو کا کہنا تھا کہ بچپن میں اجے دیوگن ان کے کزن سمیر کے پڑوسی تھے اور وہ ہر اس بچے کی پٹائی لگاتے تھے جو مجھ سے بات کرنے کی کوشش کرتا تھا۔

تبو کا کہنا تھا کہ اجے دیوگن کی وجہ سے کوئی بچہ ان کے قریب نہیں آتا تھا جس کی وجہ سے وہ آج تک تنہا ہیں۔

یاد رہے کہ تبو اور اجے دیوگن نے کئی ہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جبکہ وہ دونوں روہت شیٹھی کی فلم گول مال اگین میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *