ریحانہ کی مسلمان ارب پتی کے ساتھ پرائیویٹ تصاویرلیک

ریحانہ کی مسلمان ارب پتی کے ساتھ پرائیویٹ تصاویرلیک

اسپین: اپنے لہجے اور انداز کی وجہ سے انگلش جاننے والے موسیقی کے شائقین میں خصوصی مقام رکھنے والی گلوکارہ ریحانہ کی مسلمان ارب پتی کے ساتھ سامنے آنے والی تصاویر نے نیا معاشقہ بے نقاب کردیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق 29 سالہ ریحانہ اور سعودی بزنس مین حسن جمیل کی عشقیہ ملاقات کی تصاویر انٹرنیٹ پر آتے ہی وائرل ہو گئیں۔

ریحانہ کی اپنے نئے بوائے فرینڈ کے ساتھ تصاویر اسپین میں رواں ہفتے ‘خصوصی چھٹیوں’ کے دوران سامنے آئی تھیں تاہم ابتداء میں اندازہ نہیں ہوسکا کہ تصاویر میں نظر آنے والا مرد کون ہے۔

اب اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ریحانہ کے ساتھ انتہائی نجی لمحات کی تصاویر میں نظرآنے والا سعودی تاجر حسن جمیل ہے جو اس وقت دنیا کے چند بڑے کاروباروں میں سے ایک کہلانے والے اپنی خاندانی تجارت عبدالطیف جمیل کا نائب صدر اور مستقبل کا مالک ہے۔

اسی کمپنی کے پاس سعودی عرب میں ٹویوٹا گاڑیوں کے تقسیم کار ہونے کے حقوق بھی ہیں۔ اندازہ کیا جاتا ہے کہ ٹویوٹا کے ساتھ اس شراکت سے جمیل خاندان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی آمدن ہوئی۔

دونوں کے قریبی ذریعے کے حوالے سے برطانوی میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ریحانہ کا کہنا ہے وہ حسن جمیل کی محبت سے محظوظ ہو رہی ہیں۔ وہ دونوں دیکھنے والی آنکھوں سے دور خاصا وقت اکٹھے گزارتے ہیں اور اپنے تعلق کے معاملے میں سنجیدہ نظر آتے ہیں۔

مغرب میں شادی کے علاوہ جسمانی تعلقات رکھنا ایک معمول سمجھا جاتا ہے۔ ان تعلقات میں نا صرف پارٹنرز بدلتے رہتے ہیں بلکہ پیدا ہونے والے بچیوں کو ان کا جائز مقام دینے کے بجائے پہلے بچے پیدا کئے جاتے اور پھر شادی کے نام پر انگوٹھی پہننے یا تقریب منعقد کرنے کا تکلف کیا جاتا ہے۔

حسن جمیل اور روبین فینٹی کے پیدائشی نام سے ریحانہ بننے والی گلوکارہ کا تعلق بھی ایسا ہی نظر آتا ہے۔ گلوکارہ کا یہ چھٹا معروف معاشقہ ہے جب کہ دوسروں سے اوجھل رہنے والے تعلقات کی درست تعداد خود وہی جانتی ہو گی۔

حسن جمیل کے دادا نے 1955 میں ٹویوٹا کی ڈیلرشپ لی تو یہ خطے میں اجنبی نام رکھنے والے کارساز ادارے کی ابتداء تھی۔ جمیل خاندان نے ٹویوٹا کو پہلا آرڈر صرف چار گاڑیوں کا دیا تھا جب کہ اب یہی کمپنی خبے کے سات ممالک میں ٹویوٹا گاڑیاں فراہم کرنے کے حقوق رکھتی ہے۔

حسن جمیل کی ریحانہ کے ساتھ سامنے آنے والی خاص تصویروں میں وہ ایک سوئمنگ پول میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ جہاں ان کے پاس شیمپین سے بھرے گلاس بھی موجود ہیں۔ دونوں وقفے وقفے سے ان گلاسوں میں موجود محلول انجوائے کرنے کے ساتھ ایک دوسرے کی باہوں میں دنیا سے بے خبر دکھائے گئے۔

نہ ہونے کے برابر لباس میں خاصا وقت اکٹھے گزارنے کے بعد پول سے نکل کر انتہائی پرتعیش گھر میں داخل ہو جانے والے حسن جمیل اور ریحانہ اسپین کے سیاحتی مقام ابیزا میں اکٹھے دیکھے گئے ہیں۔

سعودی بزنس مین حسن جمیل اس سے قبل ماڈل نومی کیمپبل کے ساتھ بھی دیکھے جا چکے ہیں۔ دونوں جولائی 2016 میں لندن میں ہونے والے برٹش سمر فیسٹیویل کے موقع پر اکٹھے وقت گزارتے رہے۔

یاد رہے کہ ریری کہلانے والی ریحانہ اس سے قبل گلوکار ڈریک،داکار لیونارڈو ڈی کیپریو،بیس بال اسٹار میٹ کیمپ،کرس براؤن کے ساتھ بھی پر طرح کے تعلقات رکھ چکی ہیں۔ ان میں کرس براؤن کے ساتھ طویل عرصے تعلقات رکھنے کے بعد علیحدگی کی وجہ ریحانہ پر براؤن کا تشدد بتایا گیا تھا۔

بارباڈوس سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ،سانگ رائٹر اور اداکارہ ریحانہ عیسائی والدین کے ہاں سینٹ مائیکل پیرش نامی علاقے میں 1988 میں پیدا ہوئی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *