مری،چئیر لفٹ گرنے سے دس افراد جاں بحق

مری،چئیر لفٹ گرنے سے دس افراد جاں بحق

مری: مری میں چیئر لفٹ کھائی میں گرنے سے 10 افرادجاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔

پاکستان ٹرائب کو موصول ہونے اطلاعات کے مطابق مری میں چیئر لفٹ کھائی میں گرنے سے 10 افرادجاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مری کے علاقے بنواڑی اور چھراپانی کے مقام پر لگی ہوئی تھی ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے لاشوں اور زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئر لفٹ بنواڑی گاؤں کو مرکزی شاہراہ سے ملانے کیلئے مقامی لوگوں نے لگا رکھی تھی اور وہ معمول کے مطابق لفٹ استعمال کررہےتھے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *