کنگ خان کی بیٹی باپ کی کس عادت سے پریشان؟

کنگ خان کی بیٹی باپ کی کس عادت سے پریشان؟

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اپنے والد کی شوٹنگ کے دوران باربار ری ٹیکس کرنے اوراداکاری سے مطمئن نہ ہونے کی عادت سے سخت پریشان ہیں۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق  شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کا ،کنگ،کہا جاتا ہے اورانہیں  یہ  خطاب ایسے ہی نہیں ملا بلکہ انہوں نے اس لقب کو پانے کیلئے دن رات محنت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ کو بالی ووڈ میں 25 برس ہوچکے ہیں لیکن آج بھی وہ اداکاری کے دوران بالکل ویسے ہی محنت کرتے ہیں جیسے اپنے کیرئیرکے ابتدائی دنوں میں کرتے تھے اورجب تک اپنی اداکاری سے مطمئن نہیں ہوجاتے تب تک بہترسے بہترکرنے میں لگے ہی رہتے ہیں لیکن ان کی اس عادت سے سب سے زیاد پریشان کوئی اورنہیں بلکہ ان کی خود کی بیٹی سہانا ہی ہے۔

شاہ رخ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ سہانا ان کی نئی آنے والی فلم ،جب ہیری میٹ سیجل،کے سیٹ پر موجود تھی جہاں انہوں نے 3 سیکنڈ کے ایکٹ کے لیے 10 بارری ٹیکس دئیے لیکن پھربھی مطمئن نہیں ہوئے اورمزید ٹیک دینے کیلئے کہاجس پران کی بیٹی سہانا سخت پریشان ہوگئی اورمجھے ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ صرف 3 سیکند کیلئے باربار اتنی محنت کیوں کررہے ہیں۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ بطورسپراسٹارمیرا ماننا ہے کہ ہمیں اپنی طرف سے بہترین کام کرنا چاہئے تاکہ لوگوں کو ہماری پرفارمنس پسند آئے اور لوگ سنیما سے خوش ہوکرباہرنکلیں۔

شاہ رخ نے مزید کہا کہ میرے تینوں بچے میری اس عادات سے واقف ہیں لیکن سہانا  میری کسی بھی چیز کے مطمئن نہ ہونے سے سخت بیزارہوجاتی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *