جے آئی ٹی،سابق چئیر مین نیب کا بیان ریکارڈ

جے آئی ٹی،سابق چئیر مین نیب کا بیان ریکارڈ

اسلام آباد: سابق چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید محمد امجد نے جےآئی ٹی کے روبرو اپنا بیان قلمبند کرادیا۔

پاکستان ٹرائب نمائندہ اسلام آباد کے مطابق سابق چیئرمین نیب سید محمد امجد جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے جے آئی ٹی کو حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقات آگے نہ بڑھنے سے آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور دونوں بیٹوں حسین نواز،حسن نوازکو جولائی کے پہلے ہفتے میں پیش ہونے کے باضابطہ سمن جاری کیے ہوئے ہیں جبکہ وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کو بھی 2جولائی کو تیسری مرتبہ پیشی کے لئے سمن جاری کیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی نے مریم نواز کو پیشی پرلندن فلیٹس،بیرون ملک دیگر کاروبار کی تفصیلات اور دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ جے آئی ٹی کو10جولائی کو پاناما پیپرز سے متعلق سپریم کورٹ میں حتمی رپورٹ پیش کرنی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *