گوگل پر 2 ارب 40 کروڑ کا ریکارڈ جرمانہ

گوگل پر 2 ارب 40 کروڑ کا ریکارڈ جرمانہ

برسلز: یورپی یونین کے مسابقتی کمیشن نے سرچ انجن گوگل کو 2 ارب 40 کروڑ یورو کا ریکارڈ جرمانہ عائد کردیا۔

پاکستان ٹرائب ٹیکنالوجی ڈیسک کے مطابق یورپی یونین کے مسابقتی کمیشن کے سربراہ مارگیٹ ویسٹیگر نے بتایا کہ گوگل نے اینٹی ٹرسٹ رولز کی خلاف ورزی کی اور اپنی شاپنگ سروس دیکر غیر قانونی کام کیا اور اپنی مصنوعات کو برتر قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق سرچ پر کلک کرنے سے لان موورز جیسی مصنوعات کی تلاش کرنے سے باکس کا ایک گروپ سامنے آجائے گا،اس پر کلک کرنے سے گوگل آپ کی خریداری کا ایک کٹ حاصل کر سکتا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے گوگل جان بوجھ کر اپنے حریفوں کے مقابلے میں اپنی قیمتوں کو فروغ دے رہا ہے جو غیر قانونی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے مسابقتی کمیشن نے گوگل کو 2 ارب 40 کروڑ یورو جرمانہ عائد کرتے ہوئے اپنا طرز عمل ٹھیک کرنے کیلئے 90 دن کی مہلت بھی دی ہے۔

یاد رہے یورپین کمیشن کی جانب سے کسی بھی کمپنی پر عائد کیا جانے والا یہ تاریخ کا سب سے بھاری جرمانہ ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *