سلمان خان کی ٹیوب لائٹ فیوز

سلمان خان کی ٹیوب لائٹ فیوز

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ،ٹیوب لائٹ، عید کے موقع پر شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی  اور خلاف توقع پہلے روز صرف 10 کروڑ 9 لاکھ کا بزنس کر سکی۔

پاکستان ٹرائب انٹرٹینمنٹ ڈیسک کے مطابق بالی ووڈ کے ناموراداکار سلمان خان کی فلم ،ٹیوب لائٹ،عید کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی گئی تھی ۔

رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایت کار کبیرخان اورسلمان خان کی ایک ساتھ یہ تیسری فلم ہے پچھلی دونوں فلمیں ،ایک تھا ٹائیگر  اور بجرنگی بھائی جان،نے باکس آفس پرریکارڈ بزنس کیا تھا جس کے باعث اس فلم سے بھی دونوں کو بہت امیدیں وابستہ تھیں تاہم ،ٹیوب لائٹ،اب تک امیدوں پر پوری اترنے میں ناکام رہی ہے اور ریلیز کے پہلے روزسلمان کی گزشتہ فلموں کے مقابلے میں بہت کم یعنی صرف 20 کروڑ 15 لاکھ  کا بزنس ہی کرسکی جبکہ دوسرے روز بھی فلم شائقین کی زیادہ تعداد کو متوجہ کرنے میں ناکام رہی۔

ابتدائی دو دن انتہائی کم کمائی پر فلمی تجزیہ نگاروں کا کہنا تھا کہ رمضان کے باعث لوگ زیادہ تعداد میں سینما کارخ نہیں کررہے لہٰذا عید کے دن فلم کے بزنس میں بہتری آئے گی لیکن فلم عید کے دن ریلیز کے پہلے روز سے بھی کم صرف19 کروڑ 9 لاکھ کا بزنس ہی کرسکی ، عید کے موقع پراتنی کم آمدنی سلمان کے لیے کسی دھچکے سے کم نہیں۔

بالی ووڈ فلموں کے بزنس پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کی 4 دنوں کی کمائی کے بارے میں ٹویٹ کرتےہوئے لکھا کہ فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن 21 کروڑ 15 لاکھ، دوسرے دن 21 کروڑ 17 لاکھ، تیسرے دن 22 کروڑ 45 لاکھ اور چوتھے دن 19 کروڑ 9 لاکھ کا بزنس کیا تاہم فلم نے اب تک صرف 83 کروڑ 86 لاکھ روپے کمائے ہیں۔

یاد  رہے کہ سلمان کی گزشتہ سال عید پرریلیز ہوئی فلم ،سلطان،تین دن میں 105 کروڑ 53 لاکھ  اور بجرنگی بھائی جان،نے  102 کروڑ 60 لاکھ روپے کمالئے تھے جبکہ فلم ،ٹیوب لائٹ،اب تک 100 کروڑ کلب میں بھی شامل نہیں ہوسکی ہے۔

فلم کی کہانی 60 کی دہائی میں ہونے والی بھارت چین جنگ کے گرد گھومتی ہے فلم میں سلمان خان کے علاوہ سہیل خان،مرحوم اداکاراوم پوری اورچینی اداکارہ ژوژو نے اہم کردارادا کیا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *