سری لنکن بالر لیستھ ملنگا پر6 ماہ کیلئے پابندی عائد

سری لنکن بالر لیستھ ملنگا پر6 ماہ کیلئے پابندی عائد

کولمبو: اپنے منفرد بالنگ ایکشن اور گھنگھریالے بالوں کی وجہ سے کرکٹ شائقین کے ذہنوں میں جداگانہ شناخت رکھنے والے سری لنکن فاسٹ بالر لیستھ ملنگا پر 6 ماہ کیلئے کرکٹ کھیلنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق سری لنکن کھلاڑی نے وزیرکھیل کے متعلق ایک بیان دیا تھا جو انہیں مہنگا پڑ گیا۔

منگل کو سامنے آنے والے معاملہ کی چھان بین کے لئے کرکٹ سری لنکا کی جانب سے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے چند گھنٹوں بعد ہی کھلاڑی کو سزا سنا دی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے لیستھ ملنگا پر ایک میچ فیس کی نصف رقم کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

انکوائری کمیٹی کا کہنا تھا ملنگا کرکٹ کھلاڑیوں کے لئے بورڈ کی جانب سے لاگوکردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ لیستھ ملنگا نے اپنے خلاف عائد الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *