شریف خاندان کاریکارڈ،ایف بی آر کی چھٹیاں منسوخ

شریف خاندان کاریکارڈ،ایف بی آر کی چھٹیاں منسوخ

لاہور: پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے قائم جے آئی ٹی کو پاکستان میں حکمراں شریف خاندان کے مالیاتی ریکارڈ کی فراہمی کے لئے ایف بی آر نے چھٹیاں منسوخ کر ڈالیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے تینوں دفاتر 28 جون سے کھول دئے جائیں گے۔

ایف بی آر دفاتر صبح 9 تا شام پانچ بجے معمول کے اوقات کے تحت کھلے رہیں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر قائم خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے صرف عید کے پہلے روز چھٹی کی تھی جس کے بعد انہوں نے طے شدہ 60 دنوں میں تحقیقاتی عمل مکمل کرنے کے لئے کام شروع کردیا ہے۔

منگل ہی کو سامنے آنے والی اطلاع میں کہا گیا تھا کہ جے آئی ٹی نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم صفدر کو 5 جولائی کو طلب کر لیا ہے جب کہ اس سے قبل دونوں صاحبزادوں کو 3 اور چار جولائی کو ایک بار پھر پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *