ڈی آئی جی ہزارہ کا پولیس کوسیاحوں کیلئے منفرد حکم

ڈی آئی جی ہزارہ کا پولیس کوسیاحوں کیلئے منفرد حکم

ایبٹ آباد: خیبرپختونخوا پولیس گزشتہ کچھ برسوں میں اپنی کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے خبروں کا حصہ رہتی ہے،عوام کو درپیش جائز شکایات کے ساتھ اس کی ایک وجہ معمول سے ہٹ کر کئے گئے اقدامات بھی بنتے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ کے مطابق اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا جب ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس ہزارہ ڈویژن نے ماتحت عملے کو حکم دیا کہ وہ ملک کے پرفضا سیاحتی مقامات رکھنے والے علاقے آمد پر سیاحوں کا خصوصی خیال رکھیں۔

ڈی آئی جی ہزارہ سعید خان کا منگل کو سامنے آنے والے احکامات میں کہنا تھا کہ اگر کسی کی گاڑی پنکچر ہو جائے تو موقع پر موجود اہلکار اس درست کرنے میں پورا تعاون کریں۔

سعید خان کا کہنا تھا کہ ہزارہ ڈویژن آنے والے سیاحوں کی گاڑیوں کے لائسنس یا دیگر کاغذات کی چھان بین نہ کی جائے جب کہ بے جا اسنیپ چیکنگ کا شکار بھی نہ ہونے دیا جائے۔

یاد رہے کہ ہزارہ ڈویژن کے بالائی اضلاع ایبٹ آباد،مانسہرہ میں متعدد تفریحی مقامات ایسے ہیں جو سیاحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتے اور انہیں قدرتی نظاروں کے ساتھ خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیتے ہیں۔

ملکہ کہسار مری سے ملحق ضلع ایبٹ آباد اپنے خوبصورت مقامات کی وجہ سے سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔

ڈی آئی جی ہزارہ کے یبان کے چند گھنٹوں بعد منگل ہی کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد کی یہ ہدایت بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے شدید رش کے بعد سیاحوں سے کہا کہ وہ ایبٹ آباد نہ آئیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *